اومی کرون۔۔۔جنوبی افریقہ میں خطرے کی گھنٹی

کیپ ٹائون(رم نیوز) جنوبی افریقہ میں اومی کرون ویریئنٹ سامنے آنے کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے 9 میں سے 5 صوبوں میں اومی کرون ویریئنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔نومبر میں رپورٹ ہونے والے 74 فیصد کیسز اومی کرون ویرئنٹ کےتھے۔اکتوبر کے اختتام تک کورونا کی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز سامنے آ رہے تھے۔ نومبر کے وسط میں ان کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیاہے۔ماہرین اس پہلو کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ موجودہ ویکسین نئے ویرئنٹ کے خلاف کتنی اثر انداز ہوں گی۔