اومی کرون کہاں تک جا پہنچا ؟

لاس اینجلس(رم نیوز) امریکہ میں بھی کورونا کے ویرئنٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکہ میں پہلا کیس لاس اینجلس میں سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکہ آیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔ تاہم اب اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور یہ مثال اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ لوگوں کو ویکسین کے علاوہ بوسٹر شاٹس بھی لگوانے چاہیں۔