ایک اور طوفان بننے کا امکان۔۔۔۔نام کیا رکھاگیا اور کس نے تجویز کیا؟

کراچی(رم نیوز) خلیج بنگال میں ایک اور طوفان بننے کا امکان ہے۔ اس کا نام کیا ہے اور کس نے اسے تجویز کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اسے ’جواد ‘ کا نام دیا جائے گا جو سعودی عرب کا تجویز کردہ ہے۔تاہم سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن آندھرا پردیش،اڑیسہ، مغربی بنگال اوربنگلا دیش طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔