کورونا سے مزید8 جانیں چلی گئیں

اسلام آباد(ر م نیوز)کورونا سے مزید 8 جانیں چلی گئیں،اموات کی تعداد 28 ہزار 753 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہوگئی۔ اب تک 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 457 نئے ٹیسٹ ہوئے۔