اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آ باد(رم نیوز)الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف 3 رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی۔ اس میں بیرسٹرعلی ظفرنےتحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کےسامنے پڑھ کرسنایا ۔

ممبر سندھ نثار درانی نے وکیل سے سوال کیااعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ اس پربیرسٹر علی ظفر نے کہا وہ سرکاری مصروفیات کےباعث کوئٹہ سےنہیں آسکے۔ کسی ادارےکیساتھ ایسامعاملہ ہوجائےتومعافی مانگنابہتراقدام ہے۔ممبرسندھ نے کہا تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ اعظم سواتی کو پیش ہوکرمعافی مانگنی پڑےگی۔الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔