گول پر گول۔۔۔ رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لندن(رم نیوز) فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔وہ 800 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رونالڈو نے پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔انہوں نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، یووینٹس کے لیے 101 اور پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے115 گول کیے۔