فضائی آلودگی پر خصوصی اجلاس طلب ،کن امور پر گفتگو ہوگی؟

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم عمران خان نے فضائی آلودگی پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس آج سہ پہر 3بجے وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا۔ اس میں معاون خصوصی ملک امین اسلم اور وفاقی وزیر حماد اظہر پلان پیش کریں گے۔سیکرٹری پنجاب، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور راولپنڈی کا پلان پیش کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، وفاقی و صوبائی حکام شریک ہوں گے۔پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت تمام بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کی تجاویز پر غور ہوگا۔اس اجلاس میں آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو ہنگامی متبادل پلان کرنے کی تجویز پیش ہوگی اور آلودگی مانیٹر کرنے، کنٹرول رومز بنانے جیسی سفارشات پیش ہوں گی۔وزیر اعظم صوبائی حکام کو ذمہ دارانہ کردارا اداکرنے کی ہدایت جارج کریں گے۔