نیب کو انتظار۔۔۔سراج درانی کا باہر جانے سے انکار۔۔۔کس بات کی تیاری کرلی گئی؟

اسلام آباد(رم نیوز)نیب نے سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ آغاسراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا جائے گا۔نیب راولپنڈی کی ٹیم سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے ، آغا سراج درانی کو گرفتارکر کے عدالت سے ایک روزہ راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی تاحال سپریم کورٹ کے اندر موجودہیں۔سراج درانی نے کہا تحریری حکم نامے کا انتظار کر رہے ہیں