نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(رم نیوز) نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ سراج درانی 4 گھنٹے سپریم کورٹ کے اندر موجودرہے ۔نیب اہلکار آغاسراج درانی کو لےکر روانہ ہوگئے۔سپریم کورٹ نے سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈرکرنےکاحکم دیاتھا۔ آغا سراج درانی پر آمد ن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔نیب نے آغا سراج درانی کو اثاثہ جات کیس کے الزام میں فروری 2019 کو بھی گرفتار کیا تھا۔