ڈھاکہ ٹیسٹ :پاکستان کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز

ڈھاکہ(رم نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزپاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ اس وقت کریز پراظہر علی اور بابر اعظم موجود ہیں۔ اظہر علی نے36،بابر اعظم نے60 رنز بنائے ہیں۔پاکستانی اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔ عبداللہ شفیق 25 رنز ،عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔بنگلہ دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئےتیج الاسلام نے دونوں وکٹیں حاصل کی ہیں۔