اومی کرون۔۔۔پاکستان نے مزید کتنے ممالک پر سفری پابندیاں لگادیں؟کون کون سے ممالک شامل؟

اسلام آباد(رم نیوز)اومی کرون کی وجہ سےپاکستان نے مزید 9ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے بعد سفری پابندی والے ممالک کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کروشیا، ہنگری، یوکرین، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، سلوونیا، ویتنام، زمبابوے اور پولینڈ کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔سفری پابندیوں کا فیصلہ وباء کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیاہے۔ اس سے قبل 6ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس میں جنوبی افریقہ، موزمبیق، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواٹینی کے ممالک شامل تھے۔پاکستانیوں کا وطن پہنچنے پر ٹیسٹ کیا جائے گااور 3 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔