ڈھاکہ ٹیسٹ،212 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ڈھاکہ(رم نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا ڈھاکہ ٹیسٹ خراب موسم کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔پاکستان نے212 رنز بنائے ہیںاوراس کے4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کی طرف سے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عابد علی(39)،عبداللہ شفیق(25)، اظہر علی(56)،بابر اعظم(76) شامل ہیں۔اس وقت کریز پر فواد عالم،محمد رضوان موجود ہیں۔