ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ڈھاکا (رم نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کےسات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے300 رنز کے سکور کے جواب میں اب تک76 رنز بنائے ہیں۔بنگلہ دیش کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام،محمدالحسن ،مومن الحق، مشفق الرحمان ،لیٹن ڈیاز،مہدی حسن شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔