وفاقی کابینہ اجلاس،ایجنڈا کتنے نکاتی تھا اور کیا کیا منظوری دی گئی؟

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد اور سخت کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ افغانوں کو کسی اور ملک جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کا معاملہ موخر کردیاگیا۔ وفاقی کابینہ نے پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔