اے ایس پی آمنہ بیگ کی نامزدگی کونسے انٹرنیشنل ایوارڈ کے لئے ہوئی؟۔۔۔ان کواس ایوارڈ کے لئے کیوں نامزد کیاگیا؟

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اے ایس پی آمنہ بیگ کو ’انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آمنہ بیگ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر شیئر کی گئی۔تصویر میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں ناظم الامور انجلا ایگلر اور دیگر خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے۔اس تقریب میں اے ایس پی آمنہ بیگ کی خواتین کے لیے انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے لیے خدمات پر بات کی گئی۔