’پیسنجر پلے‘۔۔۔ دوران ڈرائیونگ یہ فنکشن کام نہیں کرے گا

کیلیفورنیا(رم نیوز) ٹیسلا نے دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کے فیچر کو غیرفعال کردیاہے۔امریکی ٹریفک سیفٹی ریگولٹیرزکاکہنا ہے کہ ابکمپنی انٹرنیٹ پر سافٹ ویئر اپڈیٹ بھیجے گی جو ’پیسنجر پلے‘ نامی فنکشن کو لاک کر دے گی اور دوران ڈرائیونگ یہ فنکشن کام نہیں کرے گا۔ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹیسلا کی گاڑیوں میں ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو گیمز کھیلنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا ۔ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد بھی تحقیقات جاری رہیں گی۔