اسلام آباد(رم نیوز)مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیاہے۔نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیا گیا۔ اے این ایف نے خبر دار کیا ہے ،کہا گیاکہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے۔