اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

پشاور(رم نیوز)اداکار رشید ناز پشاور میں 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کی جائے گی۔وہ 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے، 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پشتو ، اردو اور ہندکو زبان میں کئی پراجیکٹس کیے۔ رشید ناز کا کیریئر 40 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں بھی کام کیا۔ رشید ناز نے شعیب منصور کے ہی معروف ویڈیو گانے ’عشق محبت اپنا پن‘ میں ایمان علی کے ساتھ اکبر بادشاہ کا کردار نبھایا۔