تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟۔۔فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز)کورونا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھلے رکھنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا،اس سلسلے میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی۔اس میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔