’’اجازت ہے نا میڈم جی‘‘

لاہور(رم نیوز)عابدہ پروین اور نصیبو لال کے ’تو جھوم‘ کے ساتھ کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ۔ عابدہ پروین جیسے ہی داخل ہوتی ہیں ان کی نظر نصیبو لال پر پڑتی ہے ،وہ انہیں بیٹھنے کا کہتی ہیں مگر نصیبوبھی عاجزی کا مظاہرہ کرتی ہیںاور اٹھنے کی کوشش کرتی ہیں۔اس لمحے عابدہ پروین ان کے ہاتھ کوچومتی ہیں اور انہیں بٹھا دیتی ہیں ، نصیبو اس ویڈیو میں اپنے اردگرد کے لوگوں سے کہتی نظر آتی ہیں ’یہ دیکھیں‘۔ نصیبو کہتی ہیں کہ ’مجھے اچھا نہیں لگتا‘ ۔ عابدہ پروین کہتی ہیں ارے نہیں نہیں۔ نصیبو لال کہتی ہیں کہ’اجازت ہے نا میڈیم جی‘، عابدہ پروین بھی ان سے گانے کی اجازت مانگتی ہیں۔ نصیبو لال نے اس سے قبل بھی کوک سٹوڈیو کے لیے گایا ہے مگر عابدہ پروین کے ساتھ گانے کے تجرنے کو وہ بہت اچھاتصور کرتی ہیں۔