تعلیمی ادارے بند ہوں گے یاکھلیں رہیں گے۔۔۔ این سی او سی حکام کی آج پھر بیٹھک ہوگی

اسلام آباد(رم نیوز) کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے این سی او سی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ اس اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماعات، شادی بیاہ کی تقریبات ، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی تجاویز پر غور ہوگا۔