کورونا سے مزید8 جانیں چلی گئیں

اسلام آباد(رم نیوز)کورونا سے مزید8 جانیں چلی گئیں۔اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی ہے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی۔ اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 97 ہزار 430 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 669 نئے ٹیسٹ ہوئے۔ 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔