مدھر آواز۔۔۔خوبصورت انداز۔۔۔مہناز بیگم

کراچی(رم نیوز)گلوکارہ مہناز بیگم کی 9 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ مہناز 1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام تسنیم تھا۔انہوں نے باقاعدہ طور پر 1972میں فن موسیقی میں قدم رکھا اور ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحور کن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی۔انہوں نےمجموعی طور پر 1500سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔

انہیں نثار بزمی، روبن گھوش، سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔13 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے نوازاگیا۔مجھے دل سے نہ بھلانا،میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا،وعدہ کرو ساجنا کی موسیقی اور مدھر آواز آج بھی شائقین کویاد ہے۔ انہوں نے 19 جنوری 2013کو کراچی سے امریکہ دوران سفران کی حالت بگڑگئی ،انہیں بحرین کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔