شوکت ترین کورونا وائرس کا شکار، ای سی سی اجلاس ملتوی کردیاگیا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔ وزیر خزانہ کے کورونا کی وجہ سے ای سی سی اجلاس ملتوی کیا گیا۔

ای سی سی اجلاس کا ایجنڈا 15 نکاتی تھا۔ اس اجلاس میں نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کے دوران دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے معاوضے کی منظوری دیئے جانے کا امکان تھا۔