شائقین کو گرائونڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟۔۔۔پی سی بی انتظار کرنے لگا

کراچی(رم نیوز)پی ایس ایل کے لئے شائقین کو گرائونڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی یا نہیں اس کے لئے پی سی بی این سی او سی کے فیصلے کا منتظر ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میگا ایونٹ اور ایک الگ ایجنڈا ہے۔امید ہے آج شام تک این سی او سی فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔

کورونا کے پھیلائو کی وجہ سے100فیصد شائقین کو اجازت ملنے کا امکان کم ہی ہے ۔ تاہم پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی خواہش ہے کہ100فیصدشائقین کو اجازت ملے۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا وینیو کراچی ہی ہے جہاں سے ایونٹ نے شروع ہونا ہے، پی ایس ایل میں فیصلہ تماشائیوں کی تعداد سے متعلق ہی ہونا ہے۔