کورونا سے مزید5 جانیں چلی گئیں

اسلام آباد(رم نیوز)کورونا سے مزید5 جانیں چلی گئیں۔اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی ہے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی ہے۔ اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ ہوئے ۔ 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔