سانحہ مری، سفارشات وزیر اعلی پنجاب کوپیش، کیا احکامات جاری کئے؟

لاہور(رم نیوز) سانحہ مری جیسے حادثات سے بچنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئیں۔ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو سفارشات کی روشنی میں اقدامات کا حکم دیا ہے۔ مری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد ائندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے گائیڈ مری کے نام سے سیاحوں کے لئے ایپ کی بھی سفارش کر دی۔ وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو مشینری کی خریداری کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔