عوام حکومت سے پوچھ رہی ہے کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز)شیری رحمان نےکہادی اکنامسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے مزید کہاعوام حکومت سے پوچھ رہی ہے کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟۔دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔ا نہوں نے کہا آئے روز کابینہ ارکان کے مہنگائی متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں۔ابھی منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنا باقی ہیں۔پیپلز پارٹی مہنگائی اور نااہل حکومت کے خلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کرے گی۔