دبئی(رم نیوز)دبئی ایکسپو میں آج سے پاکستان فلم ویک کا انعقاد ہورہا ہے جہاں پاکستان میں بننے والی 11 فلمیں دکھائی جائیں گی۔فواد چودھری نے اس بارے میں ٹویٹ کیا کہ یہ تمام فلمیں دبئی ایکسپو کے پاکستانی انکلوژر میں 21 جنوری سے 26 فروری تک دکھائی جائیں گی۔پاکستان فلم ویک میں دکھائی جانے والی فلموں میں ’’طیفا ان ٹربل‘‘،’’ لوڈ ویڈنگ‘‘،’’ پرے ہٹ لو‘‘،’’ ایکٹر ان لا‘‘، ’’پرواز ہے جنون‘‘،’’ بن روئے‘‘، ’’ہیر مان جا‘‘،’’ پرچی‘‘، ’’چھلاوا‘‘،’’ سپرسٹار‘‘ اور’’ ساون‘‘ شامل ہیں۔
آج سے دبئ ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائ جائیں گی، یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ، اس سال PTV کی فلم ڈویژن قائم کی گئ ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔ #PakFilms pic.twitter.com/vQQHb5WjUi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 20, 2022