’’ میرٹ پر کیس جیتوں گا،اپنی بریت کی درخواست واپس لیتا ہوں‘‘

لاہور(رم نیوز)احتساب عدالت لا ہور میں رمضان شوگر مل ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست واپس لے لی ہے۔انہوں نےنیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔حمزہ شہباز نے کہاعدالت پر مکمل اعتماد ہے، میرٹ پر کیس جیتوں گا۔میں اپنی بریت کی د رخواست واپس لیتا ہوں۔احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔