’’رانا شمیم جلدی روسٹرم پر آجائیں فرد جرم عائد کرنی ہے‘‘۔۔۔اسلام آبادہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ کیا ہوا؟

اسلام آباد(رم نیوز)سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم پرفردجرم عائد کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےچارج شیٹ پڑھناشروع کی۔ چارج شیٹ میں راناشمیم پرتوہین عدالت کےالزامات پڑھ کرسنائےگئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا رانا شمیم جلدی روسٹرم پر آجائیں فرد جرم عائد کرنی ہے، عدالت حکم دے چکی ہے آج فرد جرم عائد ہوگی۔ رانا شمیم نے استدعا کی کہ میرے وکیل راستے میں ہیں، تھوڑا وقت دے دیں۔ریمارکس میں کہا گیا کہ ایک بیانیہ دے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوکس کیا گیا، یہ کس طرح کا بیانیہ ہے کہ اس عدالت کے ججز کمپرومائزڈ ہیں؟دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے صحافیوں پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی، عدالت کی جانب سے انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخرکر دی گئی۔