مری والو ہوشیار۔۔۔الرٹ جاری کردیاگیا؟

اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے سانحہ مری سے پہلے جاری کیے گئے الرٹ کی طرح ایک اور خطرات بھری پیشگوئی کردی ہے۔ ہفتے سے پیر تک مری، گلیات، کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی مقامات پر بارشوں اور شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور مری میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ متوقع برفباری سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ممکنہ طور پر اس مرتبہ 7 جنوری کو ہونے والی برفباری سے زیادہ برفباری کا امکان ہے۔