’’نوازشریف کو واپس آکرکیا کرنا چاہئے ؟‘‘۔۔۔یاسمین راشد نے کیاکہا؟

لاہور(رم نیوز)وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا نوازشریف کےمعاملےپر میڈیکل بورڈکی رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی رپورٹ محکمہ داخلہ کوبھجوادی ہے ۔ نواز شریف کھاتے پیتے، چلتےپھرتے نظر آرہےہیں۔

وہ کبھی ہسپتال داخل ہوئےنہ علاج کرایا،بظاہرنوازشریف صحت مندہیں۔ا نہوں نے کہا نوازشریف کووطن واپس آکر اپنی سزامکمل کرنی چاہیے۔