اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کیا نیا حکم نامہ جاری ہوا ؟

لاہور(رم نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تمام مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ان کی ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوں۔

اعلان کردہ پابندی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر مسافروں پر نہیں ہوگا۔ تمام ایئر لائنز کو اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر جاری کردہ حکم نامے پر عمل درآمد فوری طور پر کیا جائے گا۔تمام ایئر لائنز آن لائن ٹکٹ اجرا کے سسٹم میں ضروری تبدیلیاں کر رہی ہیں۔