انار کلی پان منڈی میں دھماکہ

لاہور(رم نیوز)لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں دھماکے کے باعث کچھ ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرانی انار کلی پان منڈی کے قریب ایک دکان میں واقعہ پیش آیا ہے اور اس وجہ سے23 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے حادثے کے مقام پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاتھا، بارودی مواد موٹر سائیکلوں کے قریب رکھا گیا تھا۔