’’ 90فیصد طبی عملہ جانتا ہی نہیں زخمی کاطبی معائنہ کیسےکرنا ہے‘‘

لاہور(رم نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے 90 فیصد ڈاکٹروں کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے میڈیکو لیگل کیلئے تربیت کی مدت بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹروں سے متعلق 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیاگیا ہے۔فیصلے میں پنجاب میں میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے90فیصد ڈاکٹرز ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ 90فیصد طبی عملہ جانتا ہی نہیں کہ زخمی کاطبی معائنہ کیسےکرنا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا چیئرمین ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ میڈیکل بورڈ بہرہ بنا ہوا ہے۔عدالت نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ناتجربہ کار ڈاکٹر کو میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ذمے داری نہ دی جائے۔