سیالگوٹ میں پولیس نے کیا کیا؟۔۔۔’’ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے‘‘

سیالگوٹ(رم نیوز) سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیاہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔عثمان ڈار نے کہاجیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔