لاہور(رم نیوز)لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ وہ لندن میں ہیں اور کینسر کاکافی عرصے سے طبی معائنہ بھی نہیں ہواہے ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کےلیے ابوظہبی بھی جانا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ شہبازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔
منی لانڈرنگ کیس۔۔۔شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست کا کیا بنا؟
