جلسے نہ کرنے دیے تو کیا ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلد لانگ مارچ کے اعلان کا عندیہ دیا ہے۔شیخ رشیدنے کہا کل فیصل آباد اور 20 مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت فاشسٹ ہے ،یہ ڈکٹیٹر حکومت سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔لانگ مارچ کی طرف لوگ جارہے ہیں ،اعلان جلد ہوسکتاہے۔طاقت کا استعمال کیاگیا تو پی ٹی آئی اور بھی اٹھے گی۔ 17سے 18مئی تک پی ٹی آئی کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی۔حکومت ملک میں حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔