پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل۔۔۔ آج اہم فیصلے ہوں گے

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹراورڈیزل میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے گی۔