سورج آنکھیں دکھانے لگا۔۔۔موسم کی صورتحال شدید ہوگئی

لاہور،کراچی،اسلام آباد(رم نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ نوابشاہ، لاڑکانہ، جعفرآباد، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ ،راجن پور میں 49، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔