لاہور(رم نیوز) پی ٹی آئی نے جلسےکامقام تبدیل کرنےکااعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے سی ٹی آئی گراؤنڈکی جگہ وی آئی پی گراؤنڈمیں جلسے کا اعلان کیا۔اس بارے میں شفقت محمود نے کہا جلسہ وی آئی پی گراؤنڈمیں ہوگا۔ جلسے کرنا ہمارا حق ہے اور سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہو گا۔پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔عثمان ڈار اور دیگر کو فوری رہا کیا جائے، سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔ عمران خان شام 6 بجےسیالکوٹ پہنچ جائیں گے۔
پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ۔۔سیالگوٹ جلسے کا مقام تبدیل کرنے کااعلان
