عمران خان سیالگوٹ جائیں گے یا نہیں؟

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا میں آج سیالکوٹ جاؤں گا، عوام اب ان کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں کارکنوں کے خلاف جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔مجرموں کا یہ گروپ ضمانت پر رہا ہے اور لندن میں مافیا باس نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ۔ ہماری حکومت نے کبھی ان کے کسی جلسے اور دھرنے کو نہیں روکا۔ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں اور میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا۔ لوگ عشاکی نماز کے بعد اپنے علاقوں میں باہر نکلیں۔