اسلام آباد(رم نیوز)وزیرا طلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ مسیحی برادری کےحقوق کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت کا اس جلسےسےکوئی لینادینانہیں ہے۔ خونی مارچ کرناکوئی جمہوری حق نہیں ہے۔ حکومت عوام کواس خونی مارچ سےبچاناجانتی ہے۔عمران خان نےآئین اورپارلیمان پرحملہ کیا۔چارسال نااہل اورنالائق لوگ اقتدارسےچمٹےرہے۔4سال پارلیمنٹ کو آرڈیننس کےذریعےچلایاگیا۔ عمران خان کس حیثیت سےسرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہےہیں؟۔ عمران خان نےنیب کواستعمال کرنےکااعتراف کیا۔
نو مئی کوجلسہ گاہ کےحوالےسےخط لکھا گیا ۔ خط میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں۔ مسیحی برادری نےاپنی جگہ کےاستعمال پراحتجاج کیا تھا۔ان کوجلسہ کرنےسےروکانہیں بلکہ متبادل بتایا۔آپ نےغیرقانونی طورپرپٹرول سستاکیا ۔ آپ نےعوام کےساتھ دھوکہ کیا،غیرقانونی سبسڈی دی۔ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے پردستخط عمران خان کےہیں۔ یہ لوگ صرف اپنےفیصلوں کومسلط کرناچاہتےہیں۔عمران خان نے کہا تھا میں آلو،ٹماٹرکےریٹ نہیں دیکھنےآیا۔یہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے تھے۔عمران خان کہتےتھےٹی وی سےپتہ چلاڈالرمہنگاہوگیا۔ہمارے دورمیں چینی کی قیمت 52 روپےفی کلوتھی۔حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔سچ بولیں، شیشہ دیکھیں، گریبانوں میں جھانکیں۔