ڈالر کی ہوگئی ڈبل سنچری

لاہور(رم نیوز)پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری ہوگئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔