بطور گورنر برطرفی کے خلاف درخواست۔۔۔سماعت کب تک ملتوی کردی گئی؟

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر کےعہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ بناتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ،عمر سرفراز چیمہ وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے۔وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا رجسٹرار آفس نے دو اعتراض عائد کئے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاصدر کا کیا اختیار ہے اور کہاں ان پر بائنڈنگ ہیں یہ سب طے شدہ ہے یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، گورنر کو تو ڈی نوٹی فائی وفاق نے کیا ہے۔بعدازاں لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی ہے۔