بجلی مہنگی ہوگی یا نہیں؟۔۔۔فیصلہ 31 مئی کو ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز) بجلی 4روپےپانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ہے، اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔ اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعے کے بعد فیصلہ کرے گی۔اضافے کااطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔