منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی قسمت کے حوالے سے بڑا فیصلہ؟

اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا۔پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کر لیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ اتفاق رائے سے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ قرار دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے منگل 17 مئی کو سماعت کی تھی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کاموقف تھا کہ ووٹ کاسٹ ہو گیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔