’’اگر عمران خان کے خلاف کوئی حرکت کی تو ۔۔۔؟‘‘

اسلام آباد(رم نیوز)اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ کل رات کو پولیس بشمول قیدیوں کی گاڑی کے بنی گالا پہنچی،نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر واپس چلے گئے۔اگر عمران خان کے خلاف کوئی حرکت کی تو جو ملک میں ہو گا اس کی ذمہ داری مکمل طور پر حکومت پر ہو گی۔طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہے۔