پاک چین سفارتی تعلقات کی71ویں سالگرہ ۔۔۔وزیرا عظم نے کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک چین سفارتی تعلقات کی71ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور رہنماؤں کوسلام کرتا ہوں، اول تا آخر پاک چین قائدین نے دوستی کو اسٹرٹیجک پارٹنرشپ اور آئرن برادرز میں ڈھالا۔ ‎آج وہ مبارک دن ہے جب پاک چین دوستی کے پودے کا بیج بویا گیا تھا، وہ بیج 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے۔ ‎21 مئی 1950 سے 2018ء تک پاک چین قیادت اور عوام نے دوستی کو پروان چڑھایا،‎ ‎ کوئی آندھی، طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہ ہوسکی۔